ایشیا کپ کا مشن ،قومی سکواڈ آج سے مشقوں کا آغاز کرے گا

دبئی (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کا مشن ، قومی سکواڈ آج سے بھرپور مشقوں کا آغاز کرے گا۔ ایونٹ کا آغاز 27اگست سے ہو گا پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 28اگست کو کھیلے گا۔

قومی ٹیم آج سے پریکس کا آغاز کرے گی ،سہ پہر 4 سے شام 6 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن شیڈول کیا گیا ہے، اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور پریکٹس جاری رہے گی، ایشیا کپ کا 27اگست کو آغاز ہوگا،پاکستان کا پہلا میچ اگلے روز بھارت سے ہوگا۔
گرین شرٹس کے اعتماد کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ بھارت کیخلاف کس مائنڈ سیٹ کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں،روایتی حریفوں کے میچ سے دونوں ٹیموں کی ایونٹ میں سمت کا تعین ہوگا،وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کے پاس ویراٹ کوہلی،روہت شرما، لوکیش راہول جیسے بیٹرز موجود مگر میرے فیورٹ سوریا کمار یادو ہیں،انھیں غیر معمولی سٹروکس کھیلنے میں مہارت حاصل اور وہ ایک خطرناک کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل ٹیم کو گیئر کی تبدیلی اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے 4روز میسر ہیں،شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں پیس بیٹری سمیت ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 2سال سے پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں بہتری اور تسلسل آرہا ہے،گذشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف فتح سے بھی گرین شرٹس کے اعتماد میں اضافہ ہوا،ٹیم کو بیشتر نوجوان کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں،مجھے صرف ناتجربہ کار مڈل آرڈر پر تشویش ہے،انھوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کا کردار سب سے اہم ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More