ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر ڈھاکہ میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی کوریا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6-5 سے ہرایا ہے۔
جنوبی کوریا کا فائنل میں مقابلہ دوسرے سیمی فائنلسٹ ہو گا۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔بھارت کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور اس نے چار میچوں میں سے تین جیتے اور اس کا ایک میچ برابر رہا تھا۔
ابتدائی مرحلے میں انڈیا نے جاپان کو چھ گول سے شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اس نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی تھی۔ملائیشیا کی جانب سے عدم شرکت کے فیصلے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں کل پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔