ایم ایل ون منصوبہ ، ریلوے کا گیم چینجر منصوبہ کہاں تک پہنچا ؟

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں وزیرریلوے اعظم سواتی نے بتایا ہے کہ
ایم ایل ون منصوبے پر چینی کمپنیاں ہی کام کریں گے البتہ امریکا اور دیگر ممالک سے بھی بات چین جاری ہے ۔ جب تک ایم ایل ون کا ٹینڈر نہیں ہوجاتا ، اس کے اخراجات کا علم نہیں ہوگا۔ 800 ریلوے ویگنیں لے رہے ہیں ، ان میں سے جولائی میں 25 کوچز پہنچ جائیں گی ۔ یہ سب ایم ایل ون کے لیے ہی ہے ۔
ایم ایل ون کے آنے سے معیشت چل پڑے گی ۔ ہمارے پاس ایم ایل ون ہی نہیں ،ایم ایل ٹو اور تھری بھی ہیں ۔ ایم ایل تھری ہمارے بین الاقوامی کام کے لیے ہے ۔ اس وقت تک سات ٹرینیں ترکی جاچکی ہیں ۔ ریلوے میں بہتری کے لیے اسٹینڈرڈ گیج پر سسٹم کو لارہے ہیں ، ستمبر میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
وزیرریلوے اعظم سواتی کے مطابق کارگو کا کام ٹرکوں کے ذریعے ہورہا ہے اسے ریلوے کارگو میں بدلیں گے ۔ ملٹری کی گاریوں کے سفر کے لیے بھی پراجیکٹ لارہے ہیں اور تھرکول کے لیے بھی ایک منصوبہ لا رہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More