اسلام آباد-پاکستان کے ایوان صدر میںآذربائیجان کی کاراباخ میں تاریخی جیت پر شاندار تقریب رکھی گئی ۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوے نے آذربائیجان کو مبارک باد پیش کی اور ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔صدرمملکت نے صدر آذربائیجان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا آذربائیجان اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور روایات کے امین ہیں۔اس تقریب کا انعقاد آذربائیجان کی حیدر علی فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا تھاجس میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادےنے بھی شرکت کی اور آذربائیجان کی سفارت خانے کی جانب سے سپیشل پرسنز کے لیے خاص طور پر تیار کردہ سو وہیل چیئرز پاکستان کو تحفے کے طور پر پیش کیں ۔
صدر مملکت نے وہیل چیئرز کے تحفے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیااورآذربائیجان کے سفیر علی علی زادے کے پاکستانی معاشرے کی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔