ایکسپو 2020 : سعودی پویلین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل سکرین نصب

دبئی :متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں سعودی عرب کا پویلین غیر معمولی طورپر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،اس پویلین کا رقبہ یواے ای کے بعد سب سے بڑا ہے۔ سعودی خبررساں ادارےکے مطابق ایکسپو 2020 کے سعودی پویلین میں سب سے بڑی ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے۔

ایکسپو دبئی میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح بڑی تعداد میں سعودی پویلین کا رخ کرہے ہیں جہاں سعودی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ان کی رہنمائی کےلیے موجود ہیں۔پویلین کے چار مرکزی حصے ہیں جنہیں معاشرتی ، قدرتی ، ثقافتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تقسیم کیا گیا ہے ،نمائش میں آنے والے اپنی پسند کے شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔

سعودی پویلین میں نصب سب سے بڑی ڈیجیٹل سکرین کے ذریعے زائرین کو سعودی عرب کے حوالے سے مختلف اہم معلومات سے تصویری طورپر آگاہ کیاجاتا ہے، سکرین میں مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں،سیاحوں کی سہولت کے لیے شعبوں کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔سعودی پویلین میں آنے والوں کو مملکت کے حوالے سے مختلف اہم معلومات فراہم کی جاتی ہے جن میں سعودی عرب کی تہذیب وثقافت ، حاضر اور مستقبل کے منصوبوں کے علاوہ مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سہولیات بارے آگاہی شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More