ایک ارب ڈالر قسط ،نئی حکومت اور آئی ایم ایف اور مذاکرات آج شرو ع ہونگے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایک ارب ڈالر قسط کیلئے نئی حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج سے آغاز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا، واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات آج شروع ہوں گے۔مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہوگا۔
اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی، مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں چھ ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا،موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سر فہرست ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More