ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150ملین یورو قرض دے گا

استنبول (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے استنبول میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان کو سافٹ لون دینے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ
صدر ای سی او کا کہنا ہے کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150ملین یورو قرض دے گا ۔فنانشل پیکیج سیلاب متاثرین کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹ رہا ہے یہ امداد اہم ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More