بائیڈن کا مشرقی یورپ میں امریکی فوج بھیجنے کا فیصلہ

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے فوج مشرقی یورپ کے نیٹو ممالک میں بھیجی جائے گی۔ واشنگٹن کنے یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے جسے مشرقی یورپ میں نیٹو افواج کی موجودگی کو تقویت حاصل ہوگی۔
امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماسکو یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جبکہ روس کی جانب سے اصرار کیا جارہا ہے کہ اسکا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا لیکن مشرقی یورپ میں روسی مفادات پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی وزیر دفاع کا بیان:
سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے روسی افواج کے یوکرین کی سرحدوں پر اجتماع سے روسی صدر پوٹن کو وہاں عسکری کاروائی کرنے کی تمام صلاحیتیں حاصل ہوگئیں ہیں۔آسٹن نے کہا کہ اگرچہ امریکہ کے پاس اس حوالے مکمل اطلاعات نہیں ہیں کہ روس اصل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن یہ بات وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ماسکو اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ یوکرین پر قبضے کی کاروائی کا آغاز کرسکے یا مشرقی یوکرین کی روس نواز علاقوں کو تسلیم کرنے جیسے اقدامات کرسکے۔
اس ہفتے کے شروع میں، امریکہ اور نیٹو نے سلامتی کی ضمانتوں کے بارے میں روسی مطالبات کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے بھیجی گئی جوابی تجاویز نیٹو کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز سے بہتر تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More