بابراعظم اور روہت شرما کی ٹریننگ سیشن کے دوران ملاقات

دبئی (پاک ترک نیوز) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ۔ بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا تو روہت نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئے گی۔پھر روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا جس پر قومی کپتان ’ابھی نہیں‘ کہہ کر مسکرا دیے۔


کپتان بابر اعظم اور کپتان روہت شرما نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں اس وقت بات چیت کی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی جبکہ پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔
ایشیا کپ کا پہلا افتتاحی میچ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا ئے گا جبکہ روایتی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے ارکان بھی ایک دوسرے سے ملے، ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے بھی ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔

ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے انجرڈ شاہین شاہ آفریدی سے خیریت بھی دریافت کی تھی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں ان کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو اسکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More