برج ٹاؤن (پاک ترک نیوز)بارباڈوس کی منتخب صدرسانڈرا میسن نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے ساتھ ہی جزیرہ برطانوی راج سے نکل کر ایک آزاد ریاست بن گیا ہے۔
جزائر غرب الہند جنہیں کریبین بھی کہا جاتا ہے میں سے بارباڈوس سب سے بڑا جزیرہ ہے ۔ دیگر کریبین جزائر کی طرح بارباڈوس میں بھی سربراہ حکومت ملکہ برطانیہ تھیں ۔تاہم اب انکی حیثیت آئینی سربراہ کی ہی تھی۔ رواں سال ستمبر میں بارباڈوس کی پارلیمنٹ نے ملکہ برطانیہ کی ملک کی سربراہ کی حیثیت ختم کرنے اور آزاد ملک کے طور پر اپنے صدر کے انتخاب کے لئے درکار آئینی ترامیم کی منظوری دی تھی جس کے بعد ملک میں برطانوی راج کی نمائندہ 72 سالہ سانڈرا میسن کو ملک کا پہلا صدر بھی منتخب کر لیا گیا۔
اس ضمن میںمنگل کے روز منعقد ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے خصوصی شرکت کی اور بارباڈوس کا اقتدار منتخب صدر کو سونپنے کی رسمی کاروائی مکمل کی۔