باکو (سید علی رضا، نمائندہ پاک ترک نیوز) ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی سینٹپ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد نے اپنے اپنے ملک کے پارلیمانی وفود کے ہمراہ آذربائیجان کے قومی قائد ، بانی ، اور جدید ریاست کے معمار حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔۔
اس کے بعد مہمانوں نے آذربائیجان کے ہیروز کی یاد دلانے کے لئے ایلی آف شہداء کا دورہ کیا جنہوں نے ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی جانیں دیں۔ انہوں نے ابدی شعلہ یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کو دارالحکومت میں کئے گئے تخلیقی مناظر سے متعلق کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گی
وفود نے 1918 میں باکو کی آزادی کی جنگ میں شہید ترک فوجیوں کی یاد میں تعمیر کردہ "ترک شہادت” یادگار کا بھی دورہ کیا۔ مہمانوں نے یادگار پر پھول چڑھائے اور ترک شہدا کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترکی کے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کتاب میں اپنے دلی الفاظ لکھے۔