باکو اور دوشنبے جڑواں شہر بن گئے

باکو(پاک ترک نیوز)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو اور تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبےکو جڑواں شہر قراردینےکے لئے یاد داشت پر دستخط کر دئیےگئے۔
دونوں ہمسایہ ملکوں کے دارالحکومتوں کوجڑواں شہر قرار دینے کی تقریب میں تاجکستان کی پارلیمنٹ کے سپیکراور دوشنبے کے چئیر مین اور باکو سٹی ایگزیکٹو اتھارٹی کے سربراہ ایلدار عزیزوف نے دستخط کیے ۔
اس موقع پرایلدار عزیزوف نے باکو کی تاریخ اور شہر میں لگائے گئے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ باکو کے میئر نے کہا کہ اس دورے سے دونوں دارالحکومتوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے نئے مواقع کھلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More