باکو میں بین الاقوامی نظامی گنجوی فورم کاآ غاز

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے شہرہ آفاق شاعر و مفکر نظامی گنجوی کے 880ویں سال ولادت کی مناسبت سے جاری تقریبات کے سلسلے میں بین الاقوامی نظامی گنجوی فورم کا آغاز ہو گیا ہے جو تین روز جاری رہے گا۔


آذربائیجان کی سرکاری نوز ایجنسی (آذر ٹیک) کے مطابق آزری وزارت ثقافت کے زیر اہتمام بین الاقوامی نظامی گنجوی فورم میں 15ملکوں سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد مفکرین ، ماہرین تعلیم سفارتکار اور اعلیٰ تعلیمی ادراے شرکت کر رہے ہیں۔26 نومبر تک جاری رہنے والے اس فورم میں مختلف ثقافتی ومعلوماتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More