باکو میں پاکستان بزنس کمیونٹی نے عید کیسے منائی ؟

 

باکو ( سید رضا /پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستانی کمیونٹی نے عیدالاضحی نے مل کر منائی ۔
پاکستان بزنس کمیونٹی کے زیراہتما م سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے قربانی کی گئی ۔
محبت خان کی سربراہی میں ہونے والی اس دعوت میں باکو میں بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔


اس موقع پر باربی کیو کا لطف اٹھایا گیا اور دیگر مزے مزے کے پکوان بھی تیار کیے گئے ۔

تقریب کے روح رواں محبت خان نے بتایا کہ پردیس میں دیس کی خوشبو اپنوں

کے مل بیٹھنے سے آتی ہے ۔ اس لیے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے وہ اپنے بھائیوں کے میزبان بنے ہیں ۔ دعوت میں آئے مہمانوں نے کہا ، محبت خان کی محبت میں سب کھنچے چلے آئے ہیں ۔
آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی ایک موثر پلیٹ فارم ہے جو پاکستان سے آذربائیجان کاروبار کرنے والوں کو رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More