بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4روپے 74پیسے کا ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ،فی یونٹ قیمت میں 4روپے 74پیسے اضافہ کردیا گیا ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسےمہنگا کر دیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت توانائی نے 22 نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی۔ نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن (فیول) کی مد میں تھی، جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے ۔ آج کے فیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسمت کی عوامی سماعت کرتا ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلیے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایجسمٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More