بحری جہاز کی غیر قانونی تلاشی پر یورپ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ، ترک قومی سلامی کونسل

ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے ترک تجارتی بحری جہاز کی غیر قانونی تلاشی پر یورپین یونین کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو جرمن فریگیٹ نے ایک ترک تجارتی بحری جہاز کو روک کر اس کی زبردستی تلاشی لی۔ یہ بحری جہاز لیبیا کے لئے امدادی سامان لے کر جا رہا تھا۔ جرمن فریگیٹ کا کہنا ہے کہ آپریشن ایرینی اقوام متحدہ کے لیبیا کو اسلحہ فراہم کرنے پر عائد پابندیوں کے پیش نظر کیا گیا کہ تجارتی سامان کی آڑ میں کہیں لیبیا کو اسلحہ تو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

ترک قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکطرفہ آپریشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور نیٹو کے ممبر ملک کی حیثیت سے بھی یہ ترک معاملات میں براہ راست دخل اندازی ہے۔
قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ یورپین یونین کے خلاف ہر شعبے میں اقدام کیاجائے گا کیونکہ جرمن فریگیٹ کا یہ آپریشن مشکوک ہے۔ بحری جہاز لیبیا کی قانونی حکومت کو ضروری سامان کی فراہمی کے لئے جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ ترک تجارتی بحری جہاز پر غیر قانونی چھاپہ جرمن فریگیٹ نے یونان کی شکایت پر کیا تھا۔ اس فریگیٹ کی کمانڈ بھی ایک یونانی فوجی افسر کر رہا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More