برازیل کا تجارتی سرپلس جون میں8.814 ارب ڈالرتک پہنچ گیا

برازیلیا (پاک ترک نیوز)
برازیل کا تجارتی سرپلس جون میں8.814 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے ۔ جو ملکی برآمدات کی 33سال کے بعد دوسری بہترین ششماہی کارکردگی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق یہ کارکردگی بھی مارکیٹ کی توقعات سے کم ہے کیونکہ ماہرین معاشیات نے ماہ کے لئے9.994 ارب ڈالرسرپلس کا تخمینہ لگایا تھا۔
وزارت اقتصادیات کے مطابق گزشتہ سال جون کے مقابلے میں برآمدات 15.6 فیصد بڑھ کر 32.7 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 33.7 فیصد اضافے کے ساتھ 23.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روس-یوکرین جنگ کے ساتھ سپلائی چین میں خلل کے درمیان عالمی افراط زر کا دباؤ قابل تجارت اشیا کی قدر کو بڑھا رہا ہے۔لیکن برازیل کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس نےحکومت کو سال کے لیے اپنے تخمینوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔
2022 کی پہلی ششماہی 34.2 ارب ڈالر کے سرپلس کے ساتھ ختم ہوئی، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 37.0 ارب ڈالر سے کم تھی۔ حکومت اب 81.5 ارب ڈالر کے سرپلس کے ساتھ 2022 کے اختتام کی توقع رکھتی ہے۔اور یہ اعدادوشمار 2022کے لئے
111.6ارب ڈالر کے ابتدائی تخمینہ میں ایک بڑی کٹوتی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
برآمدات کو 2022 میں 348.8 ارب ڈالر سے تھوڑا سااوپر 349.4 ارب ڈالر تک تبدیل کیا گیاہے۔ جبکہ اس سال درآمدات268.0 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو پچھلے سال سے 30.8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More