برطانیہ میں بلدیاتی اور شمالی آئرلینڈ اسمبلی کے انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

لندن (پاک ترک نیوز)
انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں لاکھوں برطانوی ووٹرز نئے بلدیاتی نمائندوں اور شمالی آئرلینڈ کی اسمبلی کے نئے اراکین کے انتخاب کے لیے پولنگ سٹیشنوں کی طرف جا رہے ہیں۔
نمائندہ پی تی این کے مطابق آج جمعرات کے روز ہو رہے انتخابات میںانگلینڈ کی 140 کونسلوں میں 4,350 نشستوں پر جبکہ سکاٹ لینڈ کی 32 اور ویلز کی 22 کونسلوں کی تمام نشستوں پر مقابلہ جا ری ہے۔البتہ شمالی آئرش ووٹر اپنی 90 نشستوں والی پارلیما ن کے نمائندگان کے انتخا ب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مہنگائی ، بیروزگاری اور صحت کی سہولتوں کے حوالے سے عوامی مسائل رائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کے رجحان کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔برطانیہ بھر میںپولنگ اسٹیشنوں پرووٹنگ کا سلسلہ صبح7بجے سے شروع ہو چکا ہے ۔ جو بغیر کسی وقفے کے رات 10بجے تک جاری رہے گا۔
چنانچہ انگلینڈ میں گنتی رات 10 بجے کے بعد شروع ہوگی۔ اور نتائج آدھی رات تک آنا شروع ہو سکتے ہیں۔ تاہم انتخابی نتائج کی ایک واضح تصویر جمعہ کی دوپہرتک سامنے آئے گی۔اسی طرح سکاٹ لینڈ اور ویلز میں، گنتی جمعے سے شروع ہوگی، اور ابتدائی نتائج کل دوپہر میں متوقع ہیں۔جبکہ شمالی آئرلینڈ میں بھی گنتی جمعہ کو صبح 9 بجے شروع ہوگی اور پہلے نتائج دوپہرکے وقت متوقع ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More