لندن (پاک ترک نیوز) گورے بھی پاکستانی ڈھول کے دیوانے ہوگئے، برطانیہ نے پاکستانی ڈھول کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔
انگلینڈ کی میوزیکل تعلیم کے لیے متعارف کیے گئے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستانی ڈھول کو بھی بطور ایک مضمون شامل کیا گیا ہے ۔انگلینڈ کی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے پاکستانی ڈھول بجانے کے فن کو باقاعدہ طور پر سکھایا جائے گا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر اور ممالک سے بھی روایتی سازوں کو مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔