(پاک ترک نیوز)
ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس میں چین کے صدر شی جنگ پنگ نے امریکہ پر پابندیوں کے غلط یا سیاسی مقاصد کیلئے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے برکس کے ممبران برازیل، روس، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کو مضبوط بنا تے ہوئے ملٹی نیشنل بین الاقوامی نظام کی حمایت کیلئے کھڑے ہوں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرنا چاہیے اور محاذ آرائی کو روکتے ہوئے یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔ شی نے کہا کہ ہماری آج کی میٹنگ انسانیت کے مستقبل کے حوالے سے ایک موڑ پر ہورہی ہے۔
اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغرب پرالزام عائد کیا کہ وہ عالمی بحران کو ہوا دے رہاہے۔ انہوںنے برکس ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔