بریگزٹ کے نئے قوانین کا آغاز ، برطانیہ میںسامان خورد ونوش کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

لندن(پاک ترک نیوز) یورپی یونین سے برطانیہ پہنچنے والے سامان کے لیے بریگزٹ کے بعد کے نئے کسٹم قوانین آج یکم جنوری سے نافذ العمل ہو رہے ہیں، اور فوڈ انڈسٹری کے ایک سرکردہ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ نئے سرحدی کنٹرول سے خوراک کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
آج ہفتہ کے روزسے، درآمد کنندگان کو یورپی یونین یا دیگر ممالک سے برطانیہ میں داخل ہونے والے سامان پر کسٹم کا مکمل اعلان کرنا ہوگا۔
برٹش فروزن فوڈ فیڈریشن نے اس ہفتے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جانوروں اور پودوں کی مصنوعات پر نئی پابندیوں کے نتیجے میں نئے سال میں بندرگاہوں پر بڑی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ سپلائی چین میں شامل کچھ یورپی یونین کی لاجسٹکس کمپنیاںان تبدیلیوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More