بغیر پنکھے اور آواز کے ڈرون کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

 

فلوریڈا (پاک ترک نیوز) امریکی کمپنی نے بغیر پنکھے اور بغیر آواز کے آئن پروپلشن ڈرون کی کامیاب پرواز کا تجربہ کرلیا ۔ آئن پروپلشن ڈرون نے چار منٹ سے زیادہ کامیابی سے پرواز کی ۔
کمپنی نے اب 75 ڈیسی بل کی آواز کے ساتھ ساڑھے چار منٹ تک ماڈل ڈرون آڑایا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کے بہترین ماڈل کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سے تجارتی پیمانے پر آئن پروپلشن ڈرون کی راہیں کھلیں گی۔خاموش ڈرون کو خفیہ منصوبوں اور مصروف شہروں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ آج نہیں تو کل ڈرون عام ہوں گے اور ان کا شورہمارے لیے ایک نیا مسئلہ بن جائے گا۔
اس ڈرون میں دو منزلہ قطاریں لگائی گئ ہیں جس میں برقیروں (الیکٹروڈز) کی قطاریں لگائی گئی ہیں۔ اس میں بلند وولٹیج دوڑایا گیا ہے۔ یہ کرنٹ ہوا میں موجود آکسیجن اور نائٹروجن سالمات (مالیکیول) کو آئیونائز کرتا ہے اور یوں ان پر مثبت چارج آگیا ہے۔ جب مثبت چارج نیچے بہتا ہے تو گویا آئن کی ایک ہوا چلتی ہے اور ڈرون اوپر اٹھتا ہے۔
اگرچہ خلائی سواریوں میں آئن پروپلشن پر کام ہوا ہے لیکن ڈرون میں اب تک اسے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق اب تک آئن تھرسٹر کے بہترین نظام سے بھی اس کی کارکردگی 150 فیصد بہتر ہے۔
سب سے پہلے 2020 میں پہلی مرتبہ 25 سیکنڈ کے لئے آئن پروپلشن ڈرون اڑایا گیا تھا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ڈرون بہت ہی خاموش ہے اور مشکل سے 90 ڈیسی بل کے برابر شور پیدا کرتا ہے جو ہیئرڈرایئر کے برابر ہی آواز نکالتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More