اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پہلے مرحلے میں غلطیاں کی اور اس کی قیمت بھی ادا کیا ۔بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی وجہ بنا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔
وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔