بنگلادیش میں پہلی ڈی 8 یوتھ سمٹ ،پاکستان شریک

اسلام آباد( پاک ترک نیوز )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پہلی ڈی ایٹ یوتھ سمٹ 2021 کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ایران، مصر، ملائشیا، نائجیریا، اور ترکی کی شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی حکومتی رہنما عثمان ڈار نے کی۔سمٹ کا عنوان نوجوانوں کیلئے کاروبار کے ذریعے دیرپا تبدیلی کا حصول تھا۔عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ماڈل پیش کیا اور بتایا کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔نوجوانوں کو بارزوگار بنانے کیلئے 100 ارب مالیت کے کاروباری قرضے دے رہے ہیں۔نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کیلئے دس ارب روپے سے ہنرمند پاکستان پروگرام جاری ہے۔

عثمان ڈار نے ممبر ممالک کے نوجوانوں کیلئے مشترکہ یوتھ کونسل بنانے پر زوردیا اور کہا کہ ممبر ممالک میں نوجوانوں کیلئے باہمی ایکسچینج پروگرامز فائدہ مند ہوں گے اورڈی۔ایٹ کے پلیٹ فارم سے ڈیجٹل یوتھ پورٹل کا قیام ممبر ممالک کے نوجوانوں کیلئے کارآمد ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More