بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز، پہلے میچ کیلئے 12رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )  نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ۔

پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8دسمبر کو ہو گا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More