بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ ،پاکستان خاتون شہید

سرینگر(پاک تر ک نیوز) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے باعث پاکستان خاتون شہید ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے آر ایس پورا میں پاکستانی خاتون کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے پاکستانی خاتون کوسرحد پار کرنے کی کوشش کا الزام لگا کرشہید کیا۔پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔بھارتی سیکورٹی فورس کے ترجمان نے کشمیری میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا اعتراف کیا ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More