بھارتی پنجا ب کے شہر پٹیالہ میں خالصتان تحریک کے حق میں مظاہرہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر پٹیالہ میں سکھوں کے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں اور جھڑپوں کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی جس کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔شہر میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔
بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالا میں خالصتان کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ خالصتان کے حامیوں نے نے تلواریں ہاتھ میں لے خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔
ہندوانتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شریک افراد کے گھروں پرحملے کرنے اورانہیں جلانے کی دھمکی دے دی۔ ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالا میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اورپولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سکھ بھارت سے آزادی اوراپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More