بھارت میں حجاب کا معاملہ بینک تک پہنچ گیا،باحجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں حجاب کا معاملہ تعلیمی اداروں کے کے بعد بینک میں بھی پہنچ گیا۔ بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے با حجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں ایک بینک کے کیشیر نے باحجاب خاتون کو یش حاصل کرنے کیلئے حجاب اتارنے کا مطالبہ کردیا ۔باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا۔ خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا۔
باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More