نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں درخت کو کاٹنے پر 150 افراد نے مل کر 34 سالہ شہری کو زندہ جلا دیا۔
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں گزشتہ برس اکتوبر میں درخت کو کاٹا گیا تھا، جسے مقامی روایات میں مقدس درخت سمجھا جاتا تھا جسے سنجو پردھان نامی شہری نے زبردستی کاٹ دیا تھا۔
پولیس کے مطاقب گائوں والوں نے دیگر درخت کاٹنے پر بھی شہری پر تنقید کی تھی، اور اس درخت کے کٹ جانے کے بعد شہری کو گھر سے گھسیٹ کر لایا گیا اور شدید نشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آگ لگا دی گئی۔پولیس کو سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ شہری کو پہلے مارا گیا اور پھر آگ لگانے کا سامان اکٹھا کیا گیا۔
پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تشدد کر کے جلا دینے والے شہری کا کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے بتایا گیا ہے
جھارکھنڈ اسمبلی نے گزشتہ سال دسمبر میں ہجوم میں تشدد کی روک تھام بل، 2021 منظور کیا تھا۔