بھارت کو سرینگر شارجہ فلائٹ کیلئے فضائی حدود دے کر غلطی کی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سری نگر اور شارجہ فضائی سروس کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینا غلطی تھی، وزارت خارجہ سے مشاورت کر لی جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی ، اب حکومت نے ایکش لیتے ہوئے پاکستان کی فضائی استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
زیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے کے ہمراہ وزارت خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے باعث ریاست جموں کشمیر کی معیشت کو کم و بیش ساڑھے نو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔
جبکہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے کا کہنا تھا کہ ہم کسی دباو میں آئے بغیر بھر پور رپورٹ دیں گے اور مارچ 2022میں اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی کی وزارتی کانفرنس میں آپ ٹھوس ایکشن دیکھیں گے۔یوسف الدوبے نے کہا کہ ہمارا دورہ سود مند رہا اور ہمارے لوگوں نے بہت کچھ سیکھا اور اپنی رپورٹ میں شامل کرلیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More