بھاری بلوں سے پریشان عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی سے ستائی عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا ۔ نیپرا نے بجلی 4روپے 34پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے عوام نے بجلی کا ایک اور بم گرا دیا ۔نیپرا نے بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کے ماہ کیلئے ایف سی اے 5 روپے کم ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قلت کے باعث 6 ارب 93 کروڑ کی مقصان ہوا، سسٹم خرابیوں کے باعث 46 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، سی پی پی اے نے 4 روپے 69 پیسے اضافہ مانگا۔
جولائی میں ایف سی اے کی ایکچوئل لاگت 10 روپے 98 پیسے تھا، جولائی میں ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے بنتا ہے، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 52 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More