بھوک و افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) رواں برس صومالیہ میں بھوک و افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کو اس دہائی کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے باعث لاکھوں بچوں کے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ یعنی تقریباً60 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں قحط کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی رقم درکار ہے۔ جس میں سے اب تک صرف 4.4 فیصد ہی حاصل ہو سکا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صومالیہ میں سن 2011ء میں قحط اور تصادم کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More