بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اب یہ اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد آج ہونا تھا، جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے، تاہم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا، لیکن اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More