تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ ریفرنس کے مسودے میں ترمیم کر کے دوبارہ جمع کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کے فوراً بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیرات کے نام پر عوام سے پیسے بٹورے اور پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More