تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج ،ریڈ زون سیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستا ن تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا اور سکیورٹی الرٹ کردی گئی ۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر مظاہرین سے خطاب کریں گے ۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور قرار داد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے، متوقع لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More