تحریک عدم اعتماد ،31مارچ تک آر یا پار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہام ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ 31مارچ تک ہو جائے گا۔آئندہ 72گھنٹے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
دفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو رہی ہے ۔31مارچ تک آر یا پار ہو جائے گا اور عدم اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 72گھنٹے اہم ہیں جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں ہو جائیں گے ۔ایک گھنٹہ پہلے بھی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے ۔ ابھی جلسہ جلسہ ہو رہاہے کھیل کل سے شروع ہو گا میںنے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا، واضح کردوں کہ عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے، میں نے اپنی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور جو ان کے ساتھ کھڑا وہ بکاؤ مال ہے، عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کا بہترین جلسہ ہوا، بلاول کی ریلی سے زیادہ ہماری سیکیورٹی تھی، گزشتہ روز کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے، 1977 کے بعد پہلی دفعہ میں جلوس کے ساتھ تھا، گزشتہ روز انتظامیہ نے اچھا کام کیا، وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی میں لمبی تقریرکروں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے، میں آئندہ انتخابات لڑوں یا نہ لڑوں ابھی فیصلہ نہیں کیا، میرا مقصد نالہ لئی ایکسپریس وے ہے،غریب بستیاں امیر ہو جائیں، میرا نام شیخ رشید ہے،کوئی حملہ آور ہو میں اسے معاف نہیں کرتا، 2018 کے انتخاب بھی نواز شریف نے چیلنج کیا تو لڑا تھا، مجھے خط کا علم نہیں ہے، رات کو پتہ چلا ہے جب شاہ محمود قریشی نے خط کی بات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھٹو خاندان کی سیاست نہیں ہے، اب زرداری کی سیاست چل رہی ہے، آصف زرداری شاطر اور پلانر سیاستدان ہیں، خرید و فروخت میں لگے ہیں، سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، یہ گینگ آف تھری ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ نہیں تھے، آصف زرداری نوابشاہ میں کونسلر نہیں بن سکے، جو خرید و فروخت کرتے ہیں علاقے کے لوگوں کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، گورنر راج کی تجویز دی آج بھی کہہ رہا ہوں گورنر راج لگادو۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ (ن) لیگ نے کدھر سے آنا ہے انہوں نے ابھی تک ہمیں کچھ نہیں بتایا، ن لیگ کے جلسے میری توقع سے زیادہ کمزور ہیں، ان کے پاس اپنے لوگ نہیں، یہ لوگ مولویوں سے خطاب کرنے آرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں میں چھٹیاں ہیں، آج ن لیگ کوجلسہ کرنے کی اجازت ہے دھرنے کی نہیں، میں تصادم نہیں چاہتا جے یو آئی کا جلسہ ختم ہوگیا ہے، وہ آج بغیر اجازت بیٹھی ہے، آج کا دن ہے وہ گزر جائے باقی اسمبلی کے باہر صورتحال ہم ذمہ دار ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More