کراچی (پاک ترک نیوز)
ترکش گریجویٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو 120 ٹن انسانی امداد فراہم کی۔
پاکستان ایلومنائی اینڈ ممبرز ایسوسی ایشن (پامدر( ایک غیر سرکاری تنظیم جو پاکستان میں زیر تعلیم ترک طلباء نے بنائی ہے، نے پاکستان کے صوبہ سندھ جو حال ہی میں بدترین قدرتی آفت سے متاثر ہوا تھا۔میں سیلاب زدگان کے لیے 120 ٹن انسانی امداد دی ہے۔
پام در ترکیہ اور دوست علی ایسوسی ایشن نے ایک نجی کمپنی کے تعاون سے، قمبر شہداد کوٹ کے ضلع میرو خان میں سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں کو امداد پہنچائی۔
پام در کے کنٹری کوآرڈینیٹر طلحہ اوگرلو نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں امداد فراہم کرنا شروع کی اور ضلع میرو خان میں ضرورت مندوں کو 120 ٹن انسانی امداد 985 خاندانوں تک پہنچائی۔ ان میں بستر، خیمے، پناہ گاہیں اور خوراک کا سامان شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ 6,000 لوگ ان سے مستفید ہوں گے۔