ترکیہ سیلاب زدگان بھائیوں کی امداد کے لئے پیش پیش رہا،ترک سفیر

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمد پاچاجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کا سب سے بڑا سیلاب آیا ۔
پاکستان کے اس مشکل حالات میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جب سے سیلاب آیا تب سے ترکیہ سیلاب زدگان بھائیوں کی امداد کے لئے پیش پیش رہا۔ پاکستان اور ترکیہ کے لوگوں کے درمیان محبت کا رشتہ ہے ۔
نائب صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت دی ترکیہ نے اپنی طرف سے سیلاب زدگان کہ ہر طریقہ سے مددکی ۔
اندار بوسکوٹ نائب صدر ترکیہ افاد آرگنائزیشن کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی زندگی بچانا سب سے بڑا ٹاسک رہا ۔انسانی امداد کے لئے ترکیہ کے صدر رجب اردگان نے خصوصی ہدایات دیں تھیں ۔
ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ایک ترکیہ کے نام سے گاؤں آباد کرنے جارہے ہیں ۔ترکیہ سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 15 طیارے اور 13 مال بردار ٹرینز کے ذریعے سامان کی ترسیل کی گئ۔ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 35 ہزار سے ذائد خیمے دیئے جاچکے ہیں۔
ترکیہ کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے 28 لاکھ سے ذائد میڈیکل یونٹ بھیجے گئے ۔ترکیہ کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کو 54 ہزار گرم کمبل تکیئے اور چٹائیاں بھیجی گئیں ہیں ۔
ترکیہ نے 12 سو سیلاب متاثرین کے لئے 2 سو خیموں پر مشتمل خیمہ بستی بنائی خیمہ بستیوں میں سیلاب زدگان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں ۔اندرون سندھ کے درجنوں اضلاع میں خیمہ بستیاں بنائی جاچکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More