انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 3000پولیس اہلکار قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 3000اینٹی رائٹس پولیس اہلکار سٹیڈیم اور ہوٹلز میں حفاظتی آپریشن میں مدد کریں گے ۔
قطر اس وقت فیفا ورلڈ کپ 2022کی تیاری میں مصروف ہے جہاں اسے اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔
قطر میں ہونیوالے فیفاورلڈ کپ 2022کا آغاز 20 نومبر سے ہو گا ۔ اس میگا ایونٹ میں بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔
قطر ن ے اس مقابلے کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے قریبی علاقائی اتحادی ترکیہ سے اہلکاروں کو طلب کیا ہے ۔توقع ہے کہ خلیجی ریاست میں 1.2ملین شائقین فٹبال قطر کا رخ کریں گے ۔
دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت انقرہ قطر میں 3000اینٹی رائٹ فورس 100سپیشل آپریشنز پولیس ،50 بم اسپیشلسٹ اور 80 اسنیفر ڈاگز کو تعینات کرے گا۔