انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک گھر سے 5افغانیوں کی ہفتے پرانی لاشیں برامد ہوئی ہیں ۔ان افغانیوں کو مبینہ طور پر تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک گھر سے 5 افغانیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں پر تیز دھار چاقو کے ضربوں کے گہرے زخم بھی موجود ہیں۔ قتل کی لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی طور پر قتل کے محرکات کا اندازہ نہیں ہوسکا۔
ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے پولیس میں ان پانچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم مزید تفصیلات ان کے اہل خانہ کو بھی معلوم نہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔