ترکیہ کی بیروزگاری کی شرح میں کمی

انقرہ(پاک تر ک نیوز)
ترکیہ میں بیروزگار افراد کی تعداد 10.3فیصد تک رہ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ان بیروزگار افراد جن کی عمر 15سال یا اس سے زیادہ ہے ، انکی تعداد میں سوالاکھ کمی آئی ہے یعنی ایک لاکھ چھتیس ہزار افراد کو روزگار میسر ہوا۔
جنوری 2021میں 29.6فیصد تک پہنچنے کے بعد بیروزگاری کی موجودہ شرح کافی حوصلہ افزا ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاون سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More