ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے بھی گرمی کی لپیٹ میں آ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اب تک یورپ کو گھیرنے والی گرمی کی لہر سے محفوظ رہا ہے لیکن ملک کے جنوب مشرقی صوبے آج کل گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں بعض اوقات درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
ترک محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق دیارباقر، ماردین اور شرانک میں اس ہفتے درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا۔ گذشتہ روزشرانک کے سیزر ضلع اور ماردین کے نصائبین میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اس مہینے کے آخر تک، ماردین اور شرانک کے لیے اسی سطح پر درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ دیار باقر اور بیٹ مین کے صوبوں میں یہ 36 اور 41 ڈگری کے درمیان اتار چڑھاؤ آئے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More