ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری سفر کا آغاز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی اور آذربائیجان کے شہری اب بنا پاسپورٹ صرف شناحتی کارڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

ترک وزیر  خارجہ میلوت چاوش اولو کے ٹوئٹر پر  جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کی عوام مخص شناحتی کارڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ تمام تر مراحل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ہماری دوستی اور برادرانہ تعلقات دن بدن مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

سفر کے لیے دونوں ممالک کی عوام کو خارجی اور داخلی راستوں پر ایک فارم پر کرنا ہو گا جس کے بعد  انہیں ملک میں  داخل ہونے پر یہ فارم باڈر پر موجود افسران کو شناحتی کارڈ کے ہمراہ دیکھانا ہو گا۔

اس سہولت سے دونوں ممالک کے افراد 90 دن تک مستفید ہو سکتے ہیں۔تاہم  ترکی اور آذربائیجان کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے پاسپورٹ کی شرط لازم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More