ترکی اور آذربائیجان کی اعلیٰ عکسری قیادت کے مذاکرات

ترکی اور آذربائیجان کی عکسری قیادت کے درمیان 13 ویں ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ شروع ہو گئے ہیں۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ عکسری قیادت موجود ہے۔
آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل کریم ولی یوف اور ترک مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل سلجوق بے رکتار اوغلو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی، عکسری، ملٹری ٹیکنیکل، ملٹری میڈیکل، ملٹری ایجوکیشن اور دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More