ترک صدر نے کہا ہے کہ انقرہ چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو نئے بحران میں بدلنے سے پہلے حل کیا جائے۔
ترکی کے صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ روس اور یوکرین کے رہنماؤں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں تاکہ "امن کے دوبارہ قیام کی راہ ہموار کی جا سکے” کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہونے کے بہت کم آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
رجب طیب اردگان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا، "ترکی چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک نئے بحران میں بدلنے سے پہلے حل کیا جائے۔”
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ روس یوکرین پر مسلح حملے کی راہ نہیں اختیار کرے گا۔ ایسا اقدام روس اور خطے کے لیے "منطقی” نہیں ہو سکتا۔
اردگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ترکی میں مدعو کیا ہے، لیکن تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔اس دوران انہوں نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کیلئے ترکی کاواضح موقف کا اعادہ کیا۔