انقرہ(پاک تر ک نیوز)
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ انکا ملک جمعرات کو انطالیہ میں سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کرے گا جو کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔
چاوش اوغلو نے امید کا اظہار کیا کہ اجلاس امن و استحکام کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے ترکی کی جانب سےپائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے اس تنازعے کے آغاز سے ہی ثالثی کی کوششوں کا آغاز ہوگیا تھا۔مارچ میں منعقد ہونے والا انطالیہ ڈپلومیسی فورم اس حوالے اہم موقع ثابت ہوا کیوں کہ اس میں یوکرین اور روس سمیت دنیا کے کئی ممالک سے 2000سے زائد حکام، سفارتکار، سیاستدان، صحافیوں کے علاوہ کئی ممالک کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت، وزرا ئے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 11-13 مارچ کو ترکی کے جنوبی تفریحی شہر انطالیہ میں منعقد ہوگا۔