ترکی معاشی ترقی میں امریکہ، یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا
استنبول(پاک ترک نیوز)
ترکی کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ملکی معیشت کا حجم گیارہ فیصد اضافے کےساتھ اٹھ سو ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ یوں ترکی یورپ اور جی 20 ممالک میں سب سے زیادہ معاشی نمو والا ملک بن گیا۔
تازہ رپورٹ کے مطابق موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے جی ڈی پی میں بیالیس عشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا اور ملکی معیشت سات عشاریہ دو ٹریلین ترک لیرا تک پہنچ گئی۔
گزشتہ برس جی ڈی پی پر کیپیٹا ساڑھے نو ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔
سروسز کا شعبہ اکیس عشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ معیشت میں سب سے بڑا حصے دار رہا۔ دیگر سروسز سرگرمیوں میں بیس عشاریہ تین فیصد، اطلاعات ور مواصلات کے شعبوں میں بیس عشاریہ دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
جبکہ فنانشل سیکٹر، انشورنس اور زراعت کے شعبوں میں کمی دیکھنے میں دیکھنے میں آئی۔
ترک حکومت طیب اردوان کے معاشی ماڈل کی بدولت آئندہ مدت میں متوازن اور مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔