ترکی میں منفی مواد دینے والے "پاکستانی اور افغانی اکاؤنٹس "جعلی قرار

 

استنبول ( پاک ترک نیوز ) ترکی کی پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ "افغانی اور پاکستانی” اکاؤنٹس کے طور پر منفی مواد پوسٹ کرنے والے "آپریشن اکاؤنٹس” فیک بنائے گئے ۔ ان کو بنانے والوں کا مقصد ترکی میں اندرونی انتشار کو ہوا دینا ہے ۔
ترک پولیس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پریس نوٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ "جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے شعبہ انسداد سائبر کرائم میں ہفتے کے سات دن اور ہردن کے 24 گھنٹے آن لائن سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے تاکہ جرائم اور مجرموں کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کی جاسکے "۔
ترک پولیس کے پریس نوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ "آن لائن مانیٹرنگ کے دوران یہ دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آزادانہ ذرائع سے باآسانی ملنے والی اشتعال انگیز تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا گیا ۔ان اکاؤنٹس سے ترکی میں اندرونی انتشار پھیلانے کے مقصد سے مس انفارمیشن پر مشتمل موادپھیلایا گیا ۔ جن اکاؤنٹس کے ذریعے ایسا گیا گیا انہوں نے خود کو افغانی اور پاکستانی جیسا ظاہر کیا ہے "۔
ترک پولیس اس سلسلےمیں operasyon hesapları” "نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جو اس قسم کا جھوٹا مواد جاری کررہا تھا ۔
ترک پولیس نے واضح کیا ہے کہ "اس اور اس طرح کے آپریشن اکاؤنٹس کومنفی مواد پھیلانے کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا”۔
واضح رہے کہ ترکی میں مقیم پاکستانی پے درپے ایک کے بعد دوسری آزمائش کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں جس کے بعد دونوں طرف کے سنجیدہ طبقے چاہتے ہیں کہ ترکی اور پاکستان کے مضبوط رشتے کو کمزور کرنے والے عناصر اور افراد کو سختی سے سدباب کیا جائے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More