ترکی میں میٹھی عید کیسے منائی جاتی ہے؟

استنبول(پاک ترک نیوز)
رمضان کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمان تین روزہ عیدالفطر منائیں گے جسے ترکی میں شکر بیرم کہا جاتا ہے ۔اس موقع پر ترکی بھر میں قومی سطح پر تعطیلات دی جاتی ہیں۔
شکر بیرم ترک قوم کیلئےسال کا سب سے پسندیدہ وقت ہوتا ہے اور پورے ملک میں جشن کا سا سماں ہوتا ہے۔ ترک روایات میں اس موقع پر مہمان نوازی، تحائف دینا اور مٹھائیاں بانٹنا بہت اہمیت رکھتاہے۔ عید سے ایک روز قبل کو ترک زبان میں آریفے کہا جاتا ہے ، اس دن مہمانوں کیلئے گھروں میں صفائی اور مہمان نوازی کی تیاری کی جاتی ہے۔ عید یاشکر بیر م کے موقع پر دفاتر، بیشتر مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں ۔
سب سے دلچسپ با ت یہ ہے کہ شکر بیرم کی تعطیلات کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کرتی جبکہ کئی جگہوں پر ٹول ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جاتا۔
شکر بیرم کے موقع پر خاندانوں ، دوستوں اور پڑوسیوں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ نوجوان نسل خاندان کے بزرگوں کے پاس جاکر انکی دعائیں لیتے ہیں۔اس دوران نوجوان نسل اپنے بزرگوں کی دست بوسی کرتی ہے اور انکے ہاتھ کو اپنی پیشانی سے لگا کر محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ترکی میں بھی پاکستان کی طرح بچوں کو بزرگوں کی جانب سے عیدی دینے کی روایت موجود ہےجوکہ سلی ہوئی تھیلیوں میں دی جاتی ہے۔
بچے محلے بھر میں مختلف گھروں کی گھنٹی بجاکر توقع کرتے ہیں کہ انہیں کھانے کیلئے کچھ میٹھی چیز ملے گی۔ اگر آپ کے دروازے کی گھنٹی محلے کا کوئی بچہ بجائے تو اسے کینڈی یا مٹھائی ضرور دیں۔
عید کی تیاری:
شکر بیرم کے دوران احباب کے گھروں میں جانےا ور دعوتیں کرنے کی روایت ہے تو ایسےمیں اگر آپ کو کسی کی جانب سے مدعو کیا جائے تو آپ انکے لیے تحائف لے جانا مت بھولیں۔ تحائف میں بکالاوا چاکلیٹ اور بچوں کیلئے کینڈی بہت مقبول ہیں ۔ ایسےمیں پرفیوم کے تحفے کو ترک بہت پسند کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More