ترکی میں نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری

ترکی کی وزارت توانائی اور قدرتی وسائل نے نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ ایکویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا تیسرا یونٹ ہو گا جو 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
وزارت توانائی کے مطابق اس پلانٹ سے ترکی میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں مزید توسیع ہو جائے گی۔
ترکی اور روس کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ 2010 میں طے پایا تھا۔ نئے پاور پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر کی پیداواری صلاحیت 4،800 میگاواٹ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More